خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی بحران کا حل نکال لیا

خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی بحران کا حل نکال لیا
خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی بحران کا حل نکال لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے بجلی بحران پر قابوپانے کا نسخہ ڈھونڈ لیاہے اور گرڈ لائن سے منسلک نہ ہونے والے 200دیہاتوں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنالیا۔
5800گھرانوں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے سولرپراجیکٹ 9ماہ میں مکمل کیاجائے گا جس کے لیے 400ملین روپے بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔
ڈان نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے تعلیم، توانائی و پاور کے وزیر عاطف خان نے بتایا کہ صوبائی حکومت کا منصوبہ ہے کہ صوبے کے آف گرڈ چالیس فیصد گھرانوں میں سے کم از کم دس فیصد کو آئندہ تین برسوں کے دوران شمسی توانائی اور چھوٹے پیمانے کے ہائیڈرو الیکٹرک پلانٹس کے ذریعے بجلی فراہم کی جائے۔اس حوالے سے صوبے کے شمال کے پہاڑی علاقوں میں مائیکرو ہائیڈرو پلانٹس کو لگانے کا سلسلہ پہلے ہی شروع ہوگیا ہے جو بہتے پانی سے بجلی پیدا کرتے ہیں اور ان کے لیے ڈیموں کی ضرورت نہیں۔جنوبی اضلاع میں بجلی سے محروم گھرانوں کو شمسی توانائی فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے لیے حکومت سولر آلات کی لاگت کا نوے فیصد حصہ ادا کرے گی جبکہ باقی رقم اس سے مستفید ہونے والے خاندانوں سے لی جائے گی۔
یادرہے کہ عمران خان نے کہاتھاکہ توانائی کے متبادل ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے اپنی بجلی پیدا کریں گے اور اس کے بعد ہمیں وفاق سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
بتایاگیاہے کہ یہ سکیم ایک سال پہلے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے متعارف کرائے گئے سبز انقلاب مہم کا حصہ ہے۔

مزید :

پشاور -