ایرون فنچ آج زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ڈیوڈ ہسی کا ریکارڈ توڑ دیں گے

ایرون فنچ آج زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ڈیوڈ ہسی کا ریکارڈ توڑ دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلبورن(اے پی پی) آسٹریلوی ٹی ٹونٹی ٹیم کے قائم مقام کپتان اور جارح مزاج اوپننگ بلے باز ایرون فنچ (آج) اتوار کو سری لنکا کے خلاف شیڈول دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کے ساتھ ہی ملک کی طرف سے ٹیسٹ کے بغیر زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیں گے، فنچ نے آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شرکت کر کے سابق ہم وطن کھلاڑی ڈیوڈ ہسی کا ٹیسٹ کے بغیر زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ برابر کیا تھا، ہسی اور فنچ نے 108، 108 میچز کھیل رکھے ہیں۔
۔ ڈیوڈ ہسی کو 69 ون ڈے اور 39 ٹی ٹونٹی جبکہ فنچ کو 79 ون ڈے اور 29 ٹی ٹونٹی میچز میں کینگروز کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔