1300سالہ قدیم تبتی ٹیمپل میں خوفناک آتشزدگی

1300سالہ قدیم تبتی ٹیمپل میں خوفناک آتشزدگی
1300سالہ قدیم تبتی ٹیمپل میں خوفناک آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لہاسا(این این آئی)تبتی بدھ مت کے انتہائی مقدس خیال کیے جانے والے جوکھانگ ٹیمپل میں آگ لگ گئی، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جلد ہی قابو پا لیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے کہاکہ مقامی انتظامیہ نے آتشزدگی کی وجہ سے ٹیمپل کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات بھی ابھی تک جاری نہیں کیں ۔ یہ ٹیمپل لہاسا شہر کے وسط میں واقع ہے۔ آگ پر جلد قابو پانے سے شہر میں افراتفری نہیں پھیلی۔ جوکھانگ ٹیمپل 1300 قدیم ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں بھی شامل ہے۔تاہم پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں