آرنلڈ کی عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

آرنلڈ کی عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت
آرنلڈ کی عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے ہالی ووڈ اداکار بھی معترف ہوگئے۔ٹرمینیٹر فلم سے شہرت سمیٹنے والے ہالی ووڈسپر سٹار آرنلڈ شوازینگرنے ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے آسٹریلیا میں ہونے والی ایک کانفرنس میں شرکت کیلئے عمران خان کو دعوت دے دی۔


وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالدنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرکہا کہ دنیاپاکستان کی ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کااعتراف کررہی ہے، ہالی ووڈ اداکار آرنلڈنے عمران خان کو آسٹرین ورلڈ سمٹ میں عمران خان کو شرکت کی دعوت دی ہے‘۔


انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو بلایا گیا ہے تاکہ وہ دنیا کے دیگر رہنماوں کو بھی ماحولیاتی آلودگی کیخلاف جنگ میں شمولیت کیلئے قائل کریں‘۔
سابق گورنر برائے کیلی فورنیا اورہالی ووڈ کی مشہور فلم ٹرمینیٹر سے شہرت پانے والے آرنلڈ شوازینگر گزشتہ کافی عرصے سے تحفظ ماحولیات کے لیے متعدد مہمات کا حصہ رہے ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً ایسی ویڈیوز اور پیغامات بھی جاری کرتے رہتے ہیں جن میں وہ تحفظ زمین اور ماحول کی جانب راغب کرتے دکھائی دیتے ہیں۔


ستر سالہ آرنلڈ کو ماحولیاتی تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے پر فرانسیسی اعزاز لیجنڈ آف آنرز سے نوازا جاچکا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -