پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا
پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ ٹوئنٹی20 میچز کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کی ہدایات پر 20فروری 2020 سے کراچی میں شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے میچز کے سلسلے میں کراچی پولیس کی جانب سے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔پی ایس ایل کے دوران تعینات کئے گئے افسران و ملازمان میں ایسٹ زون میں تعینات ٹوٹل نفری کی تعداد 1379 ہے، 52پولیس موبائلیں، 3 اے پی سی، 16موٹرسائیکلوں پر سوار اہلکار موجود ہوں گے۔ ساو تھ زون میں تعینات ٹوٹل نفری کی تعداد955 ہے، 32پولیس موبائلیں، 50 موٹرسائیکلوں پر سوار اہلکار موجود ہوں گے۔ ویسٹ زون میں تعینات ٹوٹل نفری کی تعداد299 ہے جس میں 33 پولیس موبائلیں شامل ہیں۔ سیکیورٹی پر معمار 40 ایس ایس پیز، 86ڈی ایس پیز، 762 این جی اوز، 3221ہیڈ و سپاہی، 237لیڈی سٹاف، 84ڈرائیورز، 187 پولیس موبائلز، 40دیگر پولیس وہیکل اور 71 پولیس موٹر سائیکلز شامل ہوں گی، سیکیورٹی پلان کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی، ایئر پورٹ، روٹ، پارکنگ ایریا، ہوٹلز اور دیگر تمام مقامات پر پولیس کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز و دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں گے، جبکہ ماہرنشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات کیے جائیں گے، اس کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والوں سے اداروں سے بھی مدد لی گئی ہے جوکہ سادہ لباس میں سٹیڈیم کے داخلی راستوں پر عوام کی رہنمائی اور سیکیورٹی کے لیے فرائض انجام دیں گے۔

مزید :

کھیل -