سینیٹ مشاہد اللہ خان کی نماز جنازہ ادا،ایچ الیون قبرستان میں تدفین 

سینیٹ مشاہد اللہ خان کی نماز جنازہ ادا،ایچ الیون قبرستان میں تدفین 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینٹر مشاہداللہ خان کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ایچ الیون کے قبرستان میں تدفین کر دی گئی۔ مشاہداللہ خان کی نماز جنازہ میں ن لیگ کے مرکزی رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔سیاسی رہنماؤں نے مشاہداللہ خان کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نماز جنازہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں شاہد خاقان عباسی،راجہ ظفرالحق،اقبال ظفرجھگڑا،سردار ایاز صادق،مصدق ملک،جے یوآئی کے رہنما مولانا عطاالرحمان، مصطفیٰ نواز کھوکر سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہادر نظریاتی ساتھی، باوفا بھائی اور ایک بہترین دوست کو کھو دیا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب،شاہد خاقان عباسی، ڈاکٹر عارف علوی،مولانافضل الرحمان،بلاول بھٹو زرداری، شبلی فراز، اسفندیارولی خان، مخدوم شاہ محمود قریشی، سلیم مانڈوی والا، عثمان بزدار، نیر بخاری ، مولانا عبدالغفورحیدری،چودھری شجاعت حسین،چودھری پرویزالٰہی اورچودھری مونس الٰہی، قمر زمان کائرہ،چوہدری منظور احمد،چوہدری محمد سرورسمیت دیگر رہنماؤں نے سینیٹر مشاہداللہ کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا۔مشاہد اللہ کا شمار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا تھا اور وہ مسلم لیگ کی سابق حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے۔ نائب صدر مسلم لیگ نون مریم نواز نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر ان کے گھر جا کر اہل خانہ سے تعزیت کی، مریم نواز نے کہا کہ مشاہد اللہ کی وفات ان کیلئے بڑا نقصان ہے، مشاہد اللہ ان کے والد جیسے تھے، انہوں نے میری سیاسی تربیت کی اور ہر مشکل وقت میں ساتھ رہے۔
مشاہداللہ خان

مزید :

صفحہ اول -