جنسی گڑیا سے شادی کرنے والے باڈی بلڈر کی بیوی ٹوٹ گئی تو ایک اور شرمناک کھلونا خرید لیا

جنسی گڑیا سے شادی کرنے والے باڈی بلڈر کی بیوی ٹوٹ گئی تو ایک اور شرمناک ...
جنسی گڑیا سے شادی کرنے والے باڈی بلڈر کی بیوی ٹوٹ گئی تو ایک اور شرمناک کھلونا خرید لیا
سورس: Instagram/yurii_tolochko

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نورسلطان(مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان کے جنسی گڑیا سے شادی کرنے والے باڈی بلڈر نے گڑیا کے ٹوٹ جانے پر ایک اور شرمناک جنسی کھلونا خرید لیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس باڈی بلڈر کا نام ’یوری ٹولوشکو‘ ہے جس نے گزشتہ سال اپنی جنسی گڑیا، جس کا نام اس نے ’مارگو‘ رکھا ہوا تھا، کے ساتھ شادی کا اعلان کیا۔ مارگو کے ساتھ شادی کے اعلان پر اسے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ایک بار تو سڑک پر اسے کچھ مشتعل نوجوانوں نے تشدد کا نشانہ بھی بناڈالا تھا۔ تاہم وہ جنسی گڑیا کے ساتھ شادی کے فیصلے پر قائم رہا اور چند ماہ قبل اس سے شادی کر بھی لی مگر شادی کے چند ہفتے بعد ہی مارگو ٹوٹ گئی۔
رپورٹ کے مطابق پہلے تو یوری نے اعلان کیا کہ وہ اپنی بیوی مارگو کو مرمت کروائے گا لیکن اب اس نے ’چکن‘ کی شکل کا ایک اور جنسی کھلونا خرید لیا ہے۔ اس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اس چکن کھلونے کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہیں اور بتایا ہے کہ میں جلد دوسری شادی کرنے جا رہا ہوں۔ جیسا کہ تم جانتے ہو کہ مارگو ٹوٹ گئی ہے، لہٰذا میں نے یہ بہت بڑا چکن کھلونا آرڈر کرکے منگوا لیا ہے۔ اسے میں نے ’لولا‘ کا نام دیا ہے اور یہ میری دوسری بیوی ہو گی۔“ یوری کے اس نئے شرمناک اقدام کو بھی لوگوں کی طرف سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -