نوجوان لڑکی کے اغواء اور قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ، قاتل رشتہ دار نکلا،لڑکی کو کہاں لے کر گیا تھا ؟ افسوسناک انکشاف

نوجوان لڑکی کے اغواء اور قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ، قاتل رشتہ دار ...
نوجوان لڑکی کے اغواء اور قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ، قاتل رشتہ دار نکلا،لڑکی کو کہاں لے کر گیا تھا ؟ افسوسناک انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دادو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) دادو سے نویں جماعت کی طالبہ کے اغواء اور قتل کا معمہ پولیس نے ایک مہینے کے بعد حل کر لیاہے  ، لڑکی کا قاتل رشتہ دار لڑکا ہی نکلا ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناے کہ نوجوان لڑکی کا قاتل رشتہ دار نکلا ہے جسے گرفتار کر لیاہے ، ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ماہ سے لڑکی کے ساتھ رابطے میں تھا ، جھانسہ دے کر لڑکی کو بلوچستان لے گئے  ، کچھ دن قیام کے بعد پیسے ختم ہو گئے تو لڑکی کو واپس لے آیا  ، لڑکی نے گھر جانے کی بجائے کہا مجھے مار دو ، تحصیل مہیڑ میں سندھی بٹڑا کے قریب گلا دبا کر لڑکی کو قتل کیا تھا ۔

پولیس کا کہناتھا کہ واردات میں ملزم کا ایک اور ساتھی بھی شامل تھا ، 20 جنوری کو لڑکی کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔