سیاستدانوں کے باہمی لڑائی نے کاروباری ماحول خراب کردیا:طاہرجاوید

سیاستدانوں کے باہمی لڑائی نے کاروباری ماحول خراب کردیا:طاہرجاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹوممبر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ کاروباری طبقہ دن رات محنت کرکے معاشی سرگرمیو ں کو بڑھاتا اور کماتا ہے خود کھاتا اور حکومتی مشینری کو رواں دوان رکھنے کے لیے ٹیکس ریونیو فراہم کرتا ہے ہم وطنوں کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا کرتا ہے بیشتر سیاست دان صبح سے رات تک اپنے منفی بیانات اور سرگرمیوں کے ذریعے سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ سرگرمیوں میں رکاوٹیں پیدا کرتے ہیں ۔ پنجاب کے کاروباری حالات خراب کرنے کے لیے ریلیاں نکالنے والے سیاست دانوں کے دور میں پاکستان کے اقتصادی حالات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئے تھے بجلی ناپید اور پیداواری عمل جامد ہو چکا تھا ۔
سرمایہ اور مہارت بیرون ملک فرار ہونے لگے تھے کراچی سے صرف بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی خبریں ملتی تھیں بیرونی تاجر و سرمایہ کار کراچی اترنا رسک قرار دیتے تھے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ سیاستدان پہلے کراچی کا کوڑا کرکٹ اٹھاتے سیوریج اور ٹریفک کو چالو کرتے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی شب و روز کاوشوں سے لوڈ شیڈنگ ختم ہونے کے امکانات روشن ہو ئے ہیں صنعت چلنے سے اقتصادی اشاریے بہتری کی طرف پیش رفت کر نے لگے ہیں ریٹنگ ایجنسیاں پاکستانی معیشت کو حوصلہ افزا قرار دے رہی ہیں پاکستان کو پورے خطہ کی نظروں میں محبوب و پسندیدہ بنانے والے منصوبہ سی پیک پرتیزی سے کام ہو رہا ہے ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ پائیدار اور مستحکم ترقی کے لیے سیاستدانوں سمیت سب طبقات کو کام کرنا ہوگا اس لیے ملک طاہر جاوید نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا کی ہے کہ پاکستان کی معیشت کو ہمیشہ کے لیے مثبت رخ دینے کے لیے سیاست دانوں کی آمدن کے ذرائع معلوم کیے جائیں کسی طبقہ کا چندہ خوری اور من و سلوا پر انحصار ختم کیا جائے تاکہ سب لوگ کام کریں اور تعمیر وطن کی سرگرمیوں میں حصہ دار بنیں

مزید :

کامرس -