عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے،مولانا اللہ وسایا

عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے،مولانا اللہ وسایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ختم نبوت علماء و تاجر کنونشن جامع مسجد مولانا احمدعلی لاہوری اچھرہ میں مجلس لاہور کے نائب امیر پیرمیاں محمدرضوان نفیس کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جسمیں شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا، سیکرٹری جنرل لاہور مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عزیز الرحمن ثانی، انجینئر حافظ نعیم الدین شاکر سمیت اچھرہ مارکیٹ، لٹن مارکیٹ کے عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ر ہنما شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت احیاء دین اور وحدت امت کا مظہر ہے، مسلمانوں کی اجتماعیت ویگانگت عقیدۂ ختم نبوت میں مضمر ہے۔ امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدر آمد نہ کروانا قانون نافذ کرنے والے اداروں کی غفلت اور آئین پاکستان سے سنگین مذاق ہے۔ قادیانی نا صرف آئین پاکستان کے تحت غیر مسلم ہیں۔


، بلکہ وہ آئین پاکستان کے غدار اور اسلام وملک کے ازلی دشمن ہیں قادیانی گروہ کوپروان چڑھانا صریحا اسلام اور آئین پاکستان سے انحراف ہے عقیدۂ ختم نبوت کا دفاع کرنے والے ہر وقت اسلام کی افضل ترین عبادت میں مصروف ہیں، قادیانی کفرو ارتداد پر ملکی وغیر ملکی عدالتوں کے فیصلے سامنے آچکے ہیں قادیانی گروہ اسلام کا ٹائٹل استعمال کرکے اپنے کفرو ارتداد کو اسلام بناکر پیش کررہا ہے، اسلامیان پاکستان قادیانی فتنہ اور باطل قوتوں کی سرکوبی کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں۔ مولانا علیم الدین شاکر نے کہا کہ حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کا فریضہ سرانجام دینا عقائد اسلام کے تحفظ کے ساتھ ساتھ روحانی واصلاحی تقاضوں کی بھی تکمیل ہے، قادیانی عقائد اسلام میں تحریف کرکے سادہ لوح مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں مغربی ممالک قادیانیوں کو مسلم سوسائٹی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں، قادیانی سوشل میڈیا اور فلاحی کاموں کے ذریعے نوجوان نسل کے ایمان وعقیدہ پر ڈاکہ زنی کررہے ہیں انکی شرانگزیوں سے بچنا لازم اور ضروری ہے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ختم نبوت کا پلیٹ فارم تمام مسلمانوں کا متفقہ پلیٹ فارم ہے، ہمارے اکابرین نے باہمی