دہشت گردی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا،رچل خان

دہشت گردی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا،رچل خان
 دہشت گردی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا،رچل خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل رچل خان نے کہا ہے کہ میں پر امن پاکستان دیکھنے کی خواہشمند ہوں۔رچل خان نے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی عوام کو دیانتدار قیادت کا ساتھ دینا ہوگا۔ پاکستانی عوام کو مشکلات اور بچوں کو تعلیمی اداروں کی بجائے سڑکوں پرآوارہ گردی کرتے ہوئے دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔یہ کوئی ناممکن کام نہیں ہے اگر پوری قوم متحد ہوجائے تو ہمارا ملک بہت جلد ترقی یافتہ قوموں میں شامل ہوسکتا ہے۔

دہشت گردی اور بد امنی کی وجہ سے ہمیں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔وہ دن دور نہیں ہے جب ہمارے ملک میں ایک بار پھر امن وامان کا دور دورہ ہوگا۔انہوں نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت میری زندگی کا مشن ہے جس کیلئے دن رات کام کر رہی ہوں۔

مزید :

کلچر -