35 سالہ شادی شدہ خاتون 21 سالہ لڑکے کے پیار میں مبتلا، دونوں نے مل کر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے، شوہر کو قتل نہیں کیا بلکہ ۔۔۔

35 سالہ شادی شدہ خاتون 21 سالہ لڑکے کے پیار میں مبتلا، دونوں نے مل کر ایسا کام ...
35 سالہ شادی شدہ خاتون 21 سالہ لڑکے کے پیار میں مبتلا، دونوں نے مل کر ایسا کام کردیا کہ روح کانپ اٹھے، شوہر کو قتل نہیں کیا بلکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع اوریا میں ایک پریمی جوڑے نے راجدھانی ایکسپریس کے آگے کود کر خود کشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاتا ریلوے ٹریک پر علی الصبح ایک جوڑے نے دلی جانے والی راجدھانی ایکسپریس کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی۔ خود کشی کرنے والے افراد کی شناخت 35 سالہ دیپا اور 21 سالہ ونے کے نام سے ہوئی ہے۔
تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ دونوں ایک ہی گاﺅں کے رہنے والے ہیں، دیپا شادی شدہ ہے اور اس کا شوہر دلی میں پرائیویٹ نوکری کرتا ہے جبکہ ونے غیر شادی شدہ اور گاﺅں میں ہی رہتا ہے۔ شوہر کی غیر موجودگی میں دیپا اور ونے میں پیار کی پینگیں بڑھیں اور بات خود کشی تک جاپہنچی۔
پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے پیار میں مبتلا تھے اور انہوں نے مبینہ طور پر شادی نہ ہوسکنے کے خوف سے خود کشی کی ہے ، پولیس نے دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -