مریم نواز کو عمران خان پر غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگاتے شرم آنی چاہیے: شیریں مزاری

مریم نواز کو عمران خان پر غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگاتے شرم آنی چاہیے: شیریں ...
مریم نواز کو عمران خان پر غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگاتے شرم آنی چاہیے: شیریں مزاری
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر انسانی حقوق شریں مزاری کا کہنا ہے کہ مریم نواز عمران خان پر الزام لگاتی ہیں کہ انہیں اسرائیل اور بھارت سے پیسہ آیا، ان کو ایسی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ 

شیریں مزاری نے شبلی فراز اور فوادچوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے والد نے بھارتیوں کے ساتھ بزنس کیا تھا، یہ کس منہ سے وزیراعظم پر الزامات لگارہی ہیں؟ پوری پاکستانی قوم کو سب پتا ہے کہ اجیت دوول کس کے گھر آیا تھا؟۔  

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاناما، سوئس بینک اور براڈ شیٹ کے بعد اب کوئی گنجائش نہیں رہی،یہ ملک غریب نہیں تھا،اس کو لوٹ کر غریب کیا گیا،شریف خاندان دو این آر او لے چکا، اب تیسرا لینے کی کوشش کر رہا ہے، مریم میں کچھ حیا اور شرم ہو تو چپ کر جائیں۔

خیال رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کی جانب سے آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا جس سے مولانافضل الرحمان ، مریم نواز  اور دیگر پی ڈی ایم قائدین نے خطاب کیا۔

مزید :

قومی -