بیوی نے دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کے ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں

بیوی نے دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کے ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں
بیوی نے دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کے ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ایک ایشیائی خاتون نے دوسری شادی کے خواہشمند شوہر کے دائیں ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں۔

خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی کی عدالت نے شوہر پر تشدد کے جرم میں 25 سالہ ایشیائی خاتون کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد اسے ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔ عدالت میں خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا شوہر دبئی میں دوسری شادی کرنا چاہتا ہے اور اس کے حقوق پورے نہیں کر رہا۔ دوسری شادی کی بات پر دونوں میں جھگڑا ہوا اور شوہر نے تھپڑا مارا جو کہ کان پر لگا جس سے قوتِ سماعت دو فیصد تک متاثر ہوگئی۔

دوسری جانب 24 سالہ شوہر نے اپنے بیان میں کہا کہ اس نےاپنی بیوی کے سامنے دوسری شادی کی بات کی  تو وہ طیش میں آگئی اور جھگڑنا شروع کردیا۔ مظلوم شوہر کے مطابق اس کی بیوی نے اس کے داہنے ہاتھ کی انگلیوں کو پکڑ کر اتنی زور سے مروڑا کہ وہ ٹوٹ گئیں۔