لکی مروت میں2 افراد قتل، ایک لاش سے کیا پمفلٹ ملا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں
لکی مروت(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم دہشت گردوں نے 2افراد کو گلہ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ "ایکسپریس ٹربیون "کے مطابق ایک آدمی کی سرکٹی لاش براگی کی مقامی مارکیٹ سے ملی، اس لاش کے پاس سے ایک پمفلٹ بھی ملا جس میں بتایا گیا تھا کہ اس شخص کو جاسوسی کرنے کے جرم میں سزائے موت دی گئی۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت رحید اللہ کے نام سے ہوئی ہے جسے 15جنوری کو اغواءکیا گیا تھا۔ اغواءکار اس کی موٹرسائیکل بھی ساتھ لے گئے تھے۔ اغواءہونے کے3 دن بعد اس کی لاش مل گئی۔دو سرے آدمی کو 2روز اسی سفاکانہ طریقے سے قتل کیا گیا۔ اس مقتول کی شناخت مولانا محمد نور کے نام سے بتائی تھی۔
مولانا محمد نور پیزو کے معروف عالم دین تھے۔ انہیں بھی دہشت گردوں نے گلہ کاٹ کر قتل کیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت میں ایک بار پھر دہشت گردی لوٹ آئی ہے اور دہشت گردوں کی طرف سے لوگوں کو جاسوسی کے الزام میں گلے کاٹ کر قتل کرنا معمول کی بات بن چکی ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ دہشت گرد اس سفاکانہ طریقہ واردات کے ذریعے لوگوں میں اپنی دہشت پھیلانا چاہتے ہیں تاکہ کوئی ان کے خلاف جاسوسی کی جرأت نہ کرے اور پولیس اور انتظامیہ کو ان کی موجودگی کی اطلاع نہ دے۔رپورٹ کے مطابق قتل کی ان دونوں وارداتوں کی ایف آئی آرز نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لی گئی ہیں۔