خیرپور کے صحافی کا اغواء ڈرامہ نکلا، پولیس نے بازیاب کرالیا

خیرپور کے صحافی کا اغواء ڈرامہ نکلا، پولیس نے بازیاب کرالیا
خیرپور کے صحافی کا اغواء ڈرامہ نکلا، پولیس نے بازیاب کرالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیرپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیرپورمیں دس روز قبل اغواء ہونے والے صحافی فیاض سولنگی کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے خیرپور میں کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو برآمد کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل" آج نیوز" کے مطابق ایس ایس پی کشمور زبیر نذیر شیخ کے مطابق صحافی نے چچا کے ساتھ مل کر خود کے اغواء کا ڈرامہ کیا۔ایس ایس پی کے مطابق صحافی کا اپنے کزنز سے زمین کا تنازعہ تھا، جس پر صحافی نے رشتہ داروں کے خلاف جھوٹا مقدمہ بنایا۔

ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ کشمور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے صحافی کو برآمد کیا، اور اغواء کے ڈرامے کے مرکزی کردار صحافی کے چچا کو گرفتار کر لیا۔