میری عزت بچاﺅ،برطانوی پولیس کو کالیں

میری عزت بچاﺅ،برطانوی پولیس کو کالیں
میری عزت بچاﺅ،برطانوی پولیس کو کالیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (بیور ورپورٹ) انگلینڈ اور ویلز کے بعض حصوں سے پولیس کو موصول ہونے والی ہر پانچ میں سے ایک ایمرجنسی کال گھریلو تشدد سے متعلق ہوتی ہے۔ یہ انکشاف لیبر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک تجزیہ میں کیا گیا ہے تاہم لیبر نے کہا ہے کہ خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اب اتحادی کٹوتیوں کے باعث خطرہ کی زد میں ہیں شیڈو وزیر داخلہ ویٹی کوپر کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور ویلز میں اس نومبر میں پولیس اینڈ کرائم کمشنرز(پی سی سیز)کے لئے پہلے انتخابات میں مقامی تشدد کا خاتمہ لیبر امیدواروں کی ترجیح ہوگی۔ اس موضوع پر لیبر پالیسی جائزہ کی رونمائی کرتے ہوئے مس کوپر نے کہا کہ مقامی تشدد برطانیہ میں ہر سال ایک ملین سے زائد خواتین کے لئے ایک پوشیدہ ایمرجنسی ہے جو ہنگامی مدد کے لئے فون کرتی ہیںمگر ان کو اچھی طرح نہیں سنا جاتا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھریلو سطح پر زیادتی اب تک نظروں سی اوجھل جرم ہے جس کی سطح ناقابل برداشت ہے۔ پولیس کو 999 پر موصول ہونے والی لاکھوں کالز میں سے 20 فیصد گھریلو زیادتی سے متعلق ہوتی ہیں انہوں نے اس امر کی نشاندہی کی کہ گھریلو زیادتی کی شرح نقب زنی کے واقعات سے دگنی ہے انگلینڈ اور ویلز میں زیادتی کرنے والوں کے ہاتھوں ہر ہفتہ دو خواتین ہلاک ہو جاتی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -