بھارت کا پاکستانی ہندو کو ایجنٹ ثابت کرنے کیلئے ذہنی تشدد

بھارت کا پاکستانی ہندو کو ایجنٹ ثابت کرنے کیلئے ذہنی تشدد
بھارت کا پاکستانی ہندو کو ایجنٹ ثابت کرنے کیلئے ذہنی تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستانی ہونا ہندو کے لئے عذاب بن گیا, بھارتی حکومت نے پاکستانی ایجنٹ ثابت کرنے کے لئے ذہنی تشدد سے اس کا ذہنی توازن خراب کر دیا۔ 2010ء  کی بارشوں اور سیلاب کے دوران بدین کا ہندو ملا مول چند سیلابی ریلے میں بہہ کر سمندر میں چلا گیا جس پر انڈین میرین ٹاسک فورس والے اسے گرفتار کر کے بھارت لے گئے جہاں پر اس پر تفتیش کے دوران اتنا تشدد کیا کہ اس کا ذہنی توازن بگڑ گیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے مول چند کے متعلق ایک خبر شائع کی جس پر پاکستانی میڈیا اور این جی اوز کی مدد سے اس کے والد بھیل چند کی ملاقات ہوئی جس پر اس کے والد نے وزیراعظم پاکستان‘ آرمی چیف اور وزارت داخلہ اور خارجہ سے اپیل کی کہ میرے بیٹے کو واپس لایا جائے,ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم پاکستان میں رہتے ہیں۔ بھارتی حکام نے میرے بیٹے کو ایجنٹ ثابت کرنے کے لئے ہندو ہونے کے باوجود ذہنی تشدد کر کے اس کا ذہنی توازن بگاڑ دیا لہٰذا قانونی ضابطہ پورے کرکے میرے بیٹے کو زندہ پاکستان لایا جائے۔

مزید :

اسلام آباد -