شاہد خاقان کی گرفتاری کے بعد(ن) لیگ شدید بوکھلاہٹ کا شکار،عمر چیمہ

  شاہد خاقان کی گرفتاری کے بعد(ن) لیگ شدید بوکھلاہٹ کا شکار،عمر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی پریس کانفرنس کا تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے بعد نون لیگ شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک اہم قومی ادارے کی جانب سے کی گئی کارروائی کے خلاف بے سروپا بیانیہ پیش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ نون لیگی رہنماؤں کی جانب سے اب تک کی جانے والی گفتگو میں شاہدخاقان عباسی پر لگے الزامات کے جواب میں ایک لفظ نہیں بولا گیا۔انہوں نے کہاکہ سارا زور اس بات پر لگایا جارہا ہے کہ وارنٹ واٹس ایپ پر موصول ہوئے یا فوٹو کاپی پر گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ نون لیگ کے پاس صفائی پیش کرنے کا اچھا موقع ہے۔انہوں نے کہاکہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا مینڈیٹ عوام نے دیا، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہاکہ الزام تراشی سے مرعوب ہوئے بغیر آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے بطور حکومت اپنا کام کرتے رہیں گے۔
عمر چیمہ

مزید :

صفحہ آخر -