وی آئی پی کلچر تبدیل نہ ہوسکا، تبدیلی سرکار نے دفاتر کی لیٹرینوں پر بائیو میٹرک سسٹم لگادیا، صرف اعلیٰ افسران ہی ہلکے ہوسکیں گے

وی آئی پی کلچر تبدیل نہ ہوسکا، تبدیلی سرکار نے دفاتر کی لیٹرینوں پر بائیو ...
وی آئی پی کلچر تبدیل نہ ہوسکا، تبدیلی سرکار نے دفاتر کی لیٹرینوں پر بائیو میٹرک سسٹم لگادیا، صرف اعلیٰ افسران ہی ہلکے ہوسکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وی آئی پی کلچر کے خلاف ماضی میں سب سے زیادہ آواز اٹھانے والی تبدیلی سرکار کا حکومت میں آتے ہی چہرہ بے نقاب ہوگیا۔ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں واقع منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کی لیٹرینوں پر بائیو میٹرک سسٹم نصب کردیا گیا ہے تاکہ کوئی بھی نچلے درجے کا ملازم انہیں استعمال نہ کرسکے۔
ایکسپریس ٹربیون کی ایک رپورٹ کے مطابق لیٹرینوں پر لگائے گئے بائیو میٹرک سسٹم کے باعث ان مخصوص جگہوں پر صرف ایڈیشنل سیکرٹری یا اس سے اوپر کے رینک کا افسر ہی ہلکا ہوسکے گا۔ وزارت صنعت نے البتہ یہ چھوٹ رکھی ہے کہ اسی رینک کا کسی دوسری وزارت سے تعلق رکھنے والا افسر آتا ہے تو وہ بھی ان وی وی آئی پی لیٹرینوں میں قضائے حاجت کرسکے گا۔یہ اجازت اس لیے رکھی گئی ہے تاکہ کسی میٹنگ کے دوران وی آئی پی مہمانوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر وی آئی پی ، حقیر یا اچھوت قسم کے ملازمین کیلئے جو ٹوائلٹس بنائے گئے ہیں ان میں صابن تک میسر نہیں ہے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ گزشتہ برس انڈیا میں بھی پیش آیا تھا۔ اکتوبر 2018 میں بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال نے پنچکولا میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا تھا۔ وہ جیسے ہی افتتاح کرکے وہاں سے نکلے تو سپورٹس کمپلیکس کے بیت الخلاﺅں پر بھی وی وی آئی پی ٹوائلٹس کا لیبل چسپاں کردیا گیا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -