یورپ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چارٹرفلائٹ کو لینڈنگ کی اجازت

یورپ میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے چارٹرفلائٹ کو لینڈنگ کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) یورپی سیفٹی ایجنسی کی طرف سے پی آئی اے پروازوں پر پابندی کے معاملے سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔سی اے اے نے پیرس کی چارٹر فلائٹ کواسلام آباد لینڈنگ کی اجازت دے دی۔خصوصی پرواز 22 جولائی کو 250 مسافروں کو لے کراسلام آباد پہنچے گی۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرانس، اٹلی میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے متبادل انتظام ہے۔خصوصی پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو لایا جائے گا۔قبل ازیں یورپ میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے قطر ائیرویز کو خصوصی پرواز چلانے کی اجازت مل گئی،بتایا گیا کہ یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں پر عائد کی گئی۔پاکستانی سفارتخانے نے درخواست کی کہ پی آئی اے پر پابندی عائد ہونے کے بعد خلیجی ائیرلائن قطر ایئرویز کو اسلام آباد کے لیے خصوصی پرواز کی اجازت دی جائے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے درخواست منظور کرتے ہوئے قطر ایئرویز کو خصوصی پرواز چلانے کی اجازت دے دی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے قطر ایئرویز کو اجازت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 20 جولائی کو قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز سپین کے شہر بارسلونا سے پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچے گی۔
لینڈنگ کی اجازت

مزید :

صفحہ آخر -