پی آئی اے کے کتنے پائلٹس کا لائسنس معطل کر دیا گیا اور یہ کون ہیں ؟ نام سامنے آ گئے

پی آئی اے کے کتنے پائلٹس کا لائسنس معطل کر دیا گیا اور یہ کون ہیں ؟ نام سامنے آ ...
پی آئی اے کے کتنے پائلٹس کا لائسنس معطل کر دیا گیا اور یہ کون ہیں ؟ نام سامنے آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کے 7 پائلٹس اور ایک ائیر ہوسٹس کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ لائسنس منسوخ ہونے والے پائلٹس میں 5 فرسٹ آفیسر اور 3 کپتان شامل ہیں۔ ایوی ایشن ڈویڑن کے ترجمان عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ جن سات پائلٹس اور ایک ائیرہوسٹس کا لائسنس منسوخ ہوا ہے، ان تمام افراد کے پاس کمرشل پائلٹ لائسنس تھا۔
جن پائلٹوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کیاگیا ہے ان میں کیپٹن یحیٰ مصورسندیلہ، کیپٹن علی حسن یزدانی اور کیپٹن طلحہ احمد خان کے علاوہ فرسٹ آفیسرز ثقلین اختر، محمدعزیز جاوید، وسیم اختر اور سید سلیم علی شامل ہیں جب کہ پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شمائلہ مجید کا کمرشل پائلٹ لائسنس بھی منسوخ کیا گیا ہے۔
ترجمان ایوی ایشن ڈویڑن کے مطابق تما م لائسنس تحریری امتحان میں غیر قانونی ذرائع استعمال کیے جانے کی بناء پر منسوخ کیے گئے ہیں۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن نے بتایا کہ مشکوک ہونے کی بناءپر پی آئی اے کے 93پائلٹس کے لائسنس معطل کر دئیے ہیں اور ان کی تحقیقات کی جا رہی ہے جب کہ 34پائلٹس کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔دوسری جانب پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ائیر لائن کی طے شدہ پالیسی کے تحت غلط ذرائع سے لائسنس حاصل کرنے والے تمام پائلٹس کو فوری طور پر ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا۔

مزید :

قومی -