پرواز میں شدید گرمی کے باعث متعدد مسافر بے ہوش ہو کر گر گئے

پرواز میں شدید گرمی کے باعث متعدد مسافر بے ہوش ہو کر گر گئے
پرواز میں شدید گرمی کے باعث متعدد مسافر بے ہوش ہو کر گر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں شدید گرمی کے موسم میں ایک پرواز گھنٹوں رن وے پر کھڑی رہنے سے متعدد مسافر بے ہوش ہو کر گر گئے۔ انڈیپنڈنٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی شہر لاس ویگس کے ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا ہے، جہاں ڈیلٹا ایئر کی پرواز مسافروں کے سوار ہونے کے بعد44ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں گھنٹوں رن وے پر کھڑی رہی۔
رپورٹ کے مطابق اس پرواز نے ابتدائی طور پر اڑان بھری تھی تاہم چند منٹ کی پرواز کے بعد ہی پائلٹ نے اچانک اعلان کیا کہ انہیں ہنگامی صورتحال کے باعث واپس ایئرپورٹ پر لوٹنا پڑ رہا ہے۔ پائلٹ نے جہاز کو واپس ہیری ریڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لیجا کر اتار دیا اور اس کے بعد کئی گھنٹے کے لیے جہازرن وے پر کھڑا رہا اور مسافر شدید گرمی کے موسم میں جہاز اندر ہی محبوس رہے۔
کئی گھنٹے گزر جانے پر جہاز کے اندر مسافروں کی حالت غیر ہونے لگی اور متعدد بے ہوش ہو گئے۔ جہاز کے اندر کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں ایئرہوسٹسز کو آکسیجن کے ٹینک لے کر ادھر ادھر دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیوزمیں بچوں کو چیخ و پکار کرتے اور مسافروں کو بے سدھ ہو کر سیٹوں پر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ کرسٹا گریوین نامی ایک خاتون مسافر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ ”یہ میری زندگی کا خوفناک ترین تجربہ ہے۔ ہم 44ڈگری سینٹی گریڈ میں 3گھنٹے کے لیے جہاز میں بند رہے۔اب ہمیں واپس گیٹ کی طرف لیجایا جا رہا ہے کیونکہ لوگ بے ہوش ہونے لگے ہیں۔