الخدمت تحت مختلف مقامات پر ہیٹ اسڑوک کیمپس لگائے گئے

الخدمت تحت مختلف مقامات پر ہیٹ اسڑوک کیمپس لگائے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)الخدمت کراچی کے تحت گرمی کے باعث ہیٹ ویو کی خدشات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اورفوری ریلیف کی فراہمی کیلئے کیمپس لگا ئے گئے۔کیمپس لیاقت آباد،ٹیپو سلطان اور شاہین کمپلیکس پر لگائے گئے،کیمپس میں شہریوں کو پینے کا پانی،مشروبات،لیموں پانی،تولیے اور ضروری ادویہ فراہم کی گئیں۔اس موقع پر شہریوں کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ آگہی بھی فراہم کی گئی۔شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کیمپس سے استفادہ کیا۔دریں اثنا رکن سندھ اسمبلی سید عبد الرشید نے کہا ہے کہ الخدمت کی جانب سے ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ اور فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے کیمپس کا قیام خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت ہمیشہ سے شہریوں کی خدمت میں پیش پیش رہی ہے،اس کی خدمات قابل قدر ہیں۔