شیخوپورہ، 4 منشیات فروش گرفتار

شیخوپورہ، 4 منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی پی اوشیخوپورہ غازی محمد صلاح الدین کی طرف سے منشیات فروشوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران ضلع پولیس کی کارروائی 4ملزمان گرفتارملکی،غیر ملکی شراب چرس اور بھاری مقداراسلحہ میں برآمد،تھانہ اے ڈویژن پولیس کے ایس ایچ او رانا محمد اقبال اور انکی ٹیم نے سابقہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش قاسم بلوچ سے2کلو چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، علاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ سٹی فاروق آباداور انکی ٹیم نے اپنے علاقہ کی حدود میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سابقہ ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ شراب فروش افتخار عرف ہیرا کو گرفتار کر کے چالوبھٹی اور40لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

،دریں اثناء مریدکے پولیس نے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک مشکو ک کار سے لاکھوں روپے مالیت کی سینکڑوں ملکی اورغیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد کرکے دو ملزمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید :

علاقائی -