اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21جون سے ڈسٹرکٹ کورٹس مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21جون سے ڈسٹرکٹ کورٹس مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21جون سے ڈسٹرکٹ کورٹس مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ہائی کورٹ نے کورونا وائرس کے پھیلاو میں کمی کے بعد 21 جون سے تمام ڈسٹرکٹ کورٹس مکمل طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے 14 جون کے اجلاس کی روشنی میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت تمام ڈسٹرکٹ کورٹس 21 جون سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کام کریں گی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے بعد ضلعی عدالتوں کی حاضری 50 فیصد کردی گئی تھی۔