چارسدہ: امریکی خاندان سے لوٹ مار کی تحقیقات کیلئے سپیشل ٹیم کی تشکیل، 6 مشتبہ افراد گرفتار

چارسدہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چارسدہ موٹروے پر پاکستانی نژاد امریکی خاندان سے لوٹ مار کے واقعے کی تحقیقات کے لیے سپیشل انویسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی گئی۔ ایس پی انویسٹی گیشن چارسدہ ٹیم کے سربراہ ہیں، واقعے کی جگہ کی جیو فنسنگ بھی کی گئی ہے۔
آر پی او مردان ظہور بابر آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پیدل گاؤں سے نکلے اور واردات کر کے فرار ہو گئے۔ 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے، جن سے تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ چارسدہ موٹروے پر ڈاکو پاکستانی نژاد امریکی خاندان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لے کر فرار ہو گئے تھے۔واقعے کی ایف آئی آر متاثرہ خاندان کے سربراہ کی مدعیت میں درج کر لی گئی ہے۔