گھوٹکی میں آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں سے اینٹی ایئرکرافٹ گن برآمد

گھوٹکی میں آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں سے اینٹی ایئرکرافٹ گن برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز  نے مشترکہ آپریشن  کیا جس میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت محب شر اور توڈو شر کے نام سے ہوئی جس کے قبضے سے اینٹی ایئر کرافٹ گن بھی برآمد ہوئی۔آپریشن میں بکتربند گاڑیوں اور سینکڑوں اہلکاروں نے حصہ لیا،پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو بھی نذر آتش کردیا۔