حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں پر قبضوں کا اعتراف کرلیا

حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں پر قبضوں کا اعتراف کرلیا
Govt Of Punjab
کیپشن: Punjab Assembly

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری سکولوں پر ناجائز قبضوں اور مناسب فیس پر عمل درآمد میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو سالوں میں اکتالیس سکولوں پر ناجائز قبضے کیے گئے ہیں اور اب تک صرف نو سکولوں کو بازیاب کر وایا جاسکا ،32 سکول اب بھی جزوی طور پر قبضہ مافیا کے شکنجے میں ہیں ، بقیہ سکولوں کو بازیاب کروانے کے لیے متعلقہ ڈی سی اوز اور کمشنرز کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے اپنی رپورٹ میں نجی سکولوں کی مناسب فیسوں پر عمل در آمد میں ناکامی کا بھی اعتراف کر لیا اور کہاکہ پنجاب پرائیوٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس کے مطابق نجی سکول 500روپے سے زائد فیس نہیں لے سکتے ،حکومت پرائیوٹ سکول مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی ہے ،پرائیوٹ ایجوکیشن کمیشن بل 2013ءاسمبلی میں نہیں لایا جاسکا ۔