پی ایس ایل،ڈیفنس کے بنگلے پر چھاپہ ، سٹہ کھیلنے والے 15بکیز گرفتار

پی ایس ایل،ڈیفنس کے بنگلے پر چھاپہ ، سٹہ کھیلنے والے 15بکیز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (کرائم رپورٹر)درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ میں سٹہ کھیلنے والے 15 بکیز کو گرفتار کرلیا۔ایس پی کلفٹن توقیر نعیم نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پی ایس ایل میں جوا کھیلنے والے بکیز کو مخبر کی اطلاع پر درخشاں تھانے کی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مشہور بکی کے بنگلہ نمبر 68/1اسٹریٹ نمبر 19خیابان جانباز فیز 5ڈی ایچ اے میں چھاپہ مار کر شہر کے بڑے جواریوں کو گرفتار کرلیا ،انہوں نے بتایا کہ گرفتار کیے جانے والے کرکٹ بکیز میں تیمور،،ضیا عباس،ظہیر عباس،فہد ڈیڈی،وقاص،فراز،محمد علی،فیصل پٹنی،غلام قادروقار،عاطف،ذوالفقار،فیصل جعفرفرحان شامل ہیں ،کرکٹ بکیز کی گرفتاری کے دوران داؤ پر لگائی جانے والی رقم 3لاکھ 63ہزار اس کے علاوہ درہم پاکستانی مالیت 3لاکھ روپے برآمد کرلیے ،جبکہ بنگلے سے3عد لیپ ٹاپ،16عدد موبائل فونز اور جوئے میں استعمال ہونے والے جدید آلات کافی تعداد میں چرس،کوکین اور دوسری منشیات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر153/2018بجرم دفعہ 5/5-Aقمار بازی ایکٹ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی مذکورہ بنگلے پر آپسی لڑائی میں دستی بم پھینکا گیا تھا جو کہ غلطی سے برابر والے بنگلے میں پھٹا تھا جس کا مقدمہ 2017میں مقدمہ الزام نمبر 382/17بجرم دفعہ3/4ایکسپلوزو ایکٹ 324/34ت پ درج کیا گیا تھا

Back to Conversion Tool