کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی
کراچی ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چیچہ وطنی (آئی این پی )کراچی سے لاہور آنے والی ٹرین کراچی ایکسپریس کے انجن میں چیچہ وطنی کے قریب آگ لگ گئی، ٹرین ڈرائیور نے گاڑی روک لی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہناہے کہ کراچی ایکسپریس لاہور کی طرف رواں دواں تھی،جب ٹرین چیچہ وطنی اور ہڑپہ سے گزر رہی تھی کہ اچانک اس کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی ۔ڈرائیور نے فوری طور پر ٹرین روک لی اور خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم متبادل انجن کے ذریعے ٹرین پہلے چیچہ وطنی ریلوے سٹیشن پر لائی گئی پھر چیچہ وطنی سے لاہور کے لئے روانہ کی گئی۔واضح رہے کہ ٹرین 3 گھنٹے کی تاخیر سے لاہور سٹیشن پہنچی۔