پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب، ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی ، کہاں سے آیا تھا اور کس ہسپتال میں تھا ؟ جانئے

پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب، ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی ، ...
پاکستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض صحت یاب، ہسپتال سے چھٹی دیدی گئی ، کہاں سے آیا تھا اور کس ہسپتال میں تھا ؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی حکومت اور محکمہ صحت اس وقت کوورنا وائرس کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران اسلام آباد سے خوشخبری آ گئی ہے کیونکہ پمز میں کورونا وارئس سے متاثرہ زیر علاج مریض کو صحت یاب قرار دیتے ہوئے ڈسچارج کر دیا گیاہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پمز میں زیر علاج مریض کا کرونا ٹیسٹ منفی آ گیاہے جس کے بعد مریض کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ 2 ہفتوں میں مریض کے 4 کرونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے، پہلا ٹیسٹ منفی، دوسرا مثبت، تیسرا، چوتھا ٹیسٹ منفی نکلا۔بتایا گیا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریض کی عمر 61 برس ہے اور ان کا تعلق گلگت بلتستان کے علاقے سکردو سے ہے، مریض کی ٹریولنگ ہسٹری بھی رہی ہے ،متاثرہ شخص نے 2 ہفتے سعودی عرب، دو ہفتے عراق، ایران میں قیام کیا تھااور 23 فروری کو پاکستان پہنچا تھا، 25 فروری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 26 فروری کو کرونا کی تصدیق ہوئی تھی۔
گزشتہ روز معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کرونا وائرس سے 2 پاکستانیوں کی موت کی تصدیق کی ہے، پاکستان بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد اضافے کے بعد 307 تک پہنچ چکی ہے۔ مرنے والے ایک شخص کا تعلق مردان سے تھا جو حال ہی میں عمرہ ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچا تھا۔ متاثرہ شخص کو کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، ا±س کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔ کرونا سے مرنے والے دوسرے شخص کا تعلق خیبر پختون خواہ کے علاقے ہنگو سے تھا۔

مزید :

قومی -