سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے اہم قدم اٹھا لیا، وہ کام کردیا جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی

سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس ...
سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے اہم قدم اٹھا لیا، وہ کام کردیا جس کی شاید کسی کو توقع نہ تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) جسٹس وقارسیٹھ نے سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کرلیا ہے۔ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے سینیئر قانون دان قاضی انورایڈووکیٹ کی وساطت سے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع کرائی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الجہاد ٹرسٹ کیس سمیت سپریم کورٹ کے متعدد کیسز میںسینئر موسٹ جج کے حوالے سے فیصلے آئے ہیں، جونیئر ترین ججز کو سپریم کورٹ کیلئے ایویلویٹ کیا گیا ہے لیکن انہیں نظرانداز کیا گیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ کے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کیا گیا انکی سینیارٹی کو نظر انداز کیا گیا ، سپریم کورٹ میں تعیناتی نہ ہونے پر سینیارٹی متاثر ہوئی ہیں۔