سونا 600 روپے مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ سات ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونا 515 روپے کے اضافے سے 91 ہزار 907 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر دو ڈالر اضافے سے 1737 ڈالر ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونا 200 روپے مہنگا ہوا تھا۔