بگ باس کی فائنلسٹ نکی تمبولی  خطرناک بیماری میں مبتلا  ہوگئیں

بگ باس کی فائنلسٹ نکی تمبولی  خطرناک بیماری میں مبتلا  ہوگئیں
بگ باس کی فائنلسٹ نکی تمبولی  خطرناک بیماری میں مبتلا  ہوگئیں
سورس: Instagram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی وی رئیلٹی شو بگ باس کے 14 ویں سیزن کی فائنلسٹ نکی تمبولی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔

اداکارہ نکی تمبولی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے  جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر آئسولیٹ کرلیا۔ وہ تمام حفاظتی تدابیر اختیار کر رہی ہیں اور اپنے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات لے رہی ہیں۔

انہوں نے ان تمام لوگوں سے جو گزشتہ کچھ دنوں کے دوران ان سے ملے ، گزارش کی ہے کہ وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔ 

خیال رہے کہ بگ باس کے 14 ویں سیزن میں نکی تمبولی تین فائنلسٹس  میں سے ایک تھیں، انہوں نے  شو کی سیکنڈ رنر اپ کا اعزاز حاصل کیا۔