نیٹو سپلائی ،پارلیمنٹ کا ہر فیصلہ سپریم ہے:فضل الرحمان

نیٹو سپلائی ،پارلیمنٹ کا ہر فیصلہ سپریم ہے:فضل الرحمان
نیٹو سپلائی ،پارلیمنٹ کا ہر فیصلہ سپریم ہے:فضل الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانسہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کاکہنا ہے کہ نیٹو سپلائی کے حوالے سے پارلیمنٹ کا فیصلہ ہر حالت میں سپریم ہے۔بٹ گرا م میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے ہمیشہ اسلام کی سربلندی کے لئے کام اور امریکہ کی غلامی سے انکار کیا۔ اس لئے حکومت اور ایجنسیاں اُن کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہا کہ صرف دس اراکین اسمبلی کی طاقت سے پارلیمنٹ کو اسلام دشمن قانون سازی سے روک رکھا ہے۔ حکمران گڈ گورنسس قائم کرنے کے بجائے عدلیہ اور جیلوں کے درمیان بھٹک رہے ہیں۔سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے،لیکن وہ پھر بھی وزیر اعظم ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سالمیت کے لئے آئین میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔