ٹائر سے ٹرک کھینچنے تک کا سفر،شعیب اختر نے بالآخر اپنی تیز ترین باﺅلنگ کا راز دنیا کو بتادیا

ٹائر سے ٹرک کھینچنے تک کا سفر،شعیب اختر نے بالآخر اپنی تیز ترین باﺅلنگ کا ...
ٹائر سے ٹرک کھینچنے تک کا سفر،شعیب اختر نے بالآخر اپنی تیز ترین باﺅلنگ کا راز دنیا کو بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سپیڈ سٹار شعیب اختر دنیا کے تیز ترین باﺅلر کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔ گزشتہ روز انہوں نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنی تیز ترین باﺅلنگ کا راز دنیا کو بتا دیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ 157، 158کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باﺅلنگ کرتا تھا لیکن کوشش ہوتی تھی کہ 160کلومیٹر فی گھنٹہ (100میل فی گھنٹہ)کی رفتار سے گیند پھینکوں، جس میں مجھے کامیابی نہیں مل رہی تھی۔
شعیب اختر نے بتایا کہ اس سنگ میل کو پانے کے لیے میں نے خصوصی ٹریننگ شروع کر دی۔ میں نے ٹائر کو اپنے ساتھ باندھ کر بھاگنا شروع کر دیا۔ پھر بھی ٹریننگ کم لگی اور اسلام آباد میں رات کے وقت چھوٹی گاڑی کو کھینچنا شروع کر دیا مگر یہ بھی مجھے کم لگا لہٰذا میں نے ٹرک کو کھینچنا شروع کر دیا۔ میں ٹرک کو کھینچ کر پانچ میل تک لیجانے کی مشق کرتا رہا، اس کے علاوہ جم میں ڈمبل کا وزن دوگنا کر دیا تھا۔
شعیب اختر بتاتے ہیں کہ ورزش کی اس مشق کے ساتھ ساتھ میں نے 22یارڈ کی پچ کی بجائے 26یارڈ کی پچ پر باﺅلنگ کرانی شروع کر دی اور اس میں نئی گیند کی بجائے میں پھٹی ہوئی گیندیں استعمال کرتا تھا۔ اس لمبی پچ پر باﺅلنگ کراتے کراتے چھوٹی پچ پر میری باﺅلنگ کی رفتار بڑھ گئی۔ واضح رہے کہ شعیب اختر نے 2003ءکے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 100.2میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 

مزید :

کھیل -