ملتان ضمنی الیکشن : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع 

ملتان ضمنی الیکشن : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع 
ملتان ضمنی الیکشن : پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا اور ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
ضمنی الیکشن کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آو¿ٹ بہت کم رہا۔این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور الطاف سے ہے۔واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لئے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی۔