کلاسیکل ڈانسرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے،نمرین بٹ

کلاسیکل ڈانسرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے،نمرین بٹ
 کلاسیکل ڈانسرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے،نمرین بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر )کلاسیکل ڈانسر نمرین بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں شوبز میں مقابلے بازی کا رحجان فروغ پا رہا ہے ۔فنکاروں کا کام عوام میں ان کی ذمہ داریاں اور حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ روائتی رقص صرف پاکستان اور بھارت میں ہی ہو رہا ہے اور خاص طور پر لاہور اس کا مرکز ہے جو یہاں سے کامیاب ہو گیا وہ ہر جگہ پر کامیابیاں سمیٹتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلاسیکل ڈانسرز کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہیے ۔ ضروری نہیں کہ بیہودہ رقص سے ہی آپ عوام میں مقبول ہوں ، لوگ تو کلاسیکل رقص کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں اور ذاتی طور پر میرا رحجان بھی کلاسیکل رقص پر ہی ہے ۔

مزید :

کلچر -