زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں
زائچہ گھر ۔۔علم نجوم کی روشنی میں اپنا مستقبل جانیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شادی کے باوجود تین سال کی تنہائی
ارسلان۔۔۔ لاہور
سوال: میرے شوہر، شادی کے چھ ماہ بعد امریکہ چلے گئے تھے۔ گزشتہ 3 سال سے مجھ سے کوئی رابطہ ہے اور نہ ہی کوئی خرچہ بھیجتے ہیں۔ ایک ہی بیٹا ہے اور میں والدین کے گھر پر رہ رہی ہوں۔ آئندہ زندگی کے بارے زائچوں کی روشنی میں بتا دیں۔
جواب: رابطہ کے امکان کے بارے میں زائچہ میں برجوں کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔ اگر شوہر کی فیملی یا رشتہ دار پاکستان میں موجود ہیں تو ان سے رابطہ کر کے واضع صورت حال معلوم کر لیں۔ دوسری شادی میں بہتر ازدواجی زندگی کی نشاندہی ہے۔
ستارہ بتاتا ہے کہ آپ کی اولاد۔۔۔
عمران۔۔۔ کوئٹہ
سوال: میرا برج و زائچہ بتا دیں اولاد کب تک ہو گی مستقبل کیسا رہے گا؟
جواب: تاریخ پیدائش کے مطابق آپ کا برج حمل حاکم سیارہ مریخ ہے۔ اولاد ہونے کے بارے زائچہ میں برجوں کی پوزیشن کمزور ہے علاج معالجہ سے جلد توقع کی جا سکتی ہے۔
ٹرانسفرہوجائے گی
امیر فاطمہ۔۔۔ قصور
سوال: اسلام آباد ٹرانسفر کروانے کے لئے اب تک کی تمام کوششیں بے کار ثابت ہوئی ہیں۔ کب تک کامیابی ہو گی ایم فل میں داخلہ لیا ہے کیا کر سکوں گی۔
جواب: اگلے سال کی پہلی سہ ماہی، ٹرانسفر ہونے کی خوشخبری دے گی۔ حصولِ علم میں حسب خواہش کامیابی ہو گی۔

کوریا جانا چاہ رہا ہوں
اختر۔۔۔ عارف والا
سوال: میرا موافق برج اور نگینہ کونسا ہے، شادی کس سے ہو گی، اپنوں میں ہو گی یا غیروں میں اور کب ہو گی؟ نام بھی بتا دیں۔ دو سال سے میں نے کوریا جانے کے لئے درخواست دے رکھی ہے، مجھے بتا دیں کہ میں کب تک چلا جاؤنگا؟
جواب: زائچوں کی روشنی میں آپ کے زائچہ کے مطابق آپ کا طالع پیدائش برج جدی ہے جس کا حاکم زحل ہے۔ آپ کا موافق پتھر نیلم اور لاجورد ہے۔ لکی نمبر بلحاظ نجوم (8) ہے۔ آپ کو سفر میں کامیابی 2010ء کے بعد نظر آرہی ہے، یہ وقت صبر اور ہمت کے ساتھ گزاریں۔ سفر سے مطلوبہ قانونی دستاویز تیار کر لیں۔ غیر مکمل یا غیر قانونی دستاویزات مسائل کا باعث بن سکتی ہیں اس لئے محتاط رہیں۔
منفی معاملات
بابر علی۔۔۔ جیکب آباد
سوال: سوال شائع نہ کرنے کی خواہش
جواب: زائچوں کی روشنی میں لگائے گئے حساب کے مطابق شادی کے معاملات میں مشکلات نظر آرہی ہیں اور اگر شادی ہو بھی جاتی ہے تو بھی مشکلات آئیں گی۔ روزگار اور دیگر معاملات کے لئے مثبت طریقہ اپنائیں۔ زندگی میں منفی معاملات ردعمل کے طور پر پیچیدگیاں پیدا کرتے ہیں اس لئے محتاط رہیں۔

۔۔۔۔۔
( ایم اے شامی نقشبندی روحانی علوم سمیت علم نجوم ،علم الاعداد، دست شناسی ،علم الجفر کے ماہر ہیں،وہ کئی قومی اخبارات و جرائد میں کالم لکھ کر لوگوں کی رہ نمائی کرتے ہیں۔
اگر آپ کو بھی ایسے مسائل کا سامنا ہے تو اپنے کوائف اس پتہ پر ای میل کریں ،کوائف میں اپنا نام،تاریخ پیدائش،وقت پیدائش،شہر کا نام لازمی لکھیں۔جواب اس کالم مِیں باری آنے پر دیا جائیگا۔pakastrologer@gmail.com )

مزید :

ہاروسکوپ -