حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ماہرین کو کس اسلامی ملک میں مل گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ماہرین کو کس اسلامی ملک میں مل گئی؟ تہلکہ خیز ...
حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ماہرین کو کس اسلامی ملک میں مل گئی؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت نوح علیہ السلام کے زمانے میں سیلاب کا عذاب آیا جو پوری مخلوق کو نیست و نابود کر گیا، وہی زندہ بچے جو نوح علیہ السلام کی کشتی میں سوار تھے اور اس کے بعد اس دنیا کا ایک نیا آغاز ہوا۔ حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کے بارے میں شواہد موجود ہیں کہ وہ سیلاب کا پانی اترنے کے بعد کسی پہاڑ کی چوٹی پر آ کر ٹھہری تھی۔ اب بائبل کے علماءاور ماہرین کے ایک گروپ نے اس پہاڑ کا سراغ لگالینے کا بھی دعویٰ کر دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق بائبل آرکائیولوجی ، سرچ اینڈ ایکسپلوریشن انسٹیٹیوٹ کے ان ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ پہاڑ ایران میں موجود ہے جس کی چوٹی پر حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اتری تھی۔


انسٹیٹیوٹ کے صدر بوب کورنیوک کا کہنا ہے کہ ایران میں واقع ایک پہاڑ کی چوٹی پر کھدائی کے دوران 400میٹر لمبی لکڑی کا ایک ایسا ٹکڑا ملا ہے جو حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کے تختوں سے مشابہت رکھتا ہے ۔ اس ٹکڑے کی ہیئت بھی بہت پراسرار نوعیت کی ہے۔ اس جیسا ٹکڑا اس سے پہلے ہم نے کبھی نہیں دیکھا چنانچہ ہم کافی حد تک پرامید ہیں کہ یہی وہ جگہ ہے جہاں حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی اتری تھی۔ تاہم اس جگہ پر مزید کھدائی اور تحقیق کا عمل جاری ہے اوراس کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جا سکے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -