مراد علی شاہ سندھ کارڈ کھیل کر صوبے کو تباہ کر رہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے الزام لگا دیا
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ پر الزام لگایا کہ سید مراد علی شاہ سندھ کارڈ کھیل کر صوبے کو تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ وفاق کو تنبیہ کرتے ہیں کہ لڑنا ہے تو مجھ سے لڑیں افسران سے نہ لڑیں ، وفاق کی لڑائی افسران سے نہیں بلکہ سندھ حکومت کی کرپشن سے ہے ، افسران کے معاملات کو سیاسی رنگ دیا جا رہا ہے۔
حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ملک کے لیے سیکیورٹی رسک بن گئی ہے،پیپلز پارٹی اپنی کرپشن بچانے کےلیے افسران کا مستقبل اسٹیک پر لگارہی ہے،روٹیشن پالیسی میں سب کی مشاورت شامل تھی۔