سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن کی اہم تفصیلات شیئر کر دیں

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن ...
 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب بھر میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن کی اہم تفصیلات شیئر کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ میں کمی کے باوجود لاہور سمیت پورے پنجاب میں اینٹی سموگ گرینڈ آپریشن پوری شدت سے جاری  ہے ۔گزشتہ 4 دن کے دوران پنجاب بھر میں آلودگی پھیلانے والے درجنوں بھٹے اور صنعتی یونٹس مسمار ، درجنوں فیکٹریاں، کارخانے سیل کردئیے گئے .
سینئر صوبائی وزیر نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں جن کے مطابق   15 نومبر کو 17جبکہ 16 اور 17 نومبر کوزگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے مزید 17بھٹے گرائے گئے۔خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، وہاڑی، سرگودھا ، جھنگ،لیہ، بہاولنگر اور پاک پتن میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو گرایا گیا ۔سب سے زیادہ ، 14 بھٹے ملتان، 8 لیہ میں گرائے گئے ۔15نومبر کو لاہور اور گوجرانوالہ میں 20 صنعتی یونٹس آلودگی پھیلانے پر مسمار کیے گئے۔16 اور 17 نومبر کو 16صنعتی یونٹس گرائے گئے،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور میں کارروائیاں کی گئیں ۔آلودگی پھیلانے پر 51 صنعتی یونٹس کو سربمہر کردیاگیا، فیروز والا میں سٹیل مل بھی سیل کردی گئی۔

 سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے  بتایا  کہ لاہور میں آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے خلاف بڑی کاروائی، 30 سیل، 5صنعتی یونٹس گرادئیے گئے  جبکہ 4 لاکھ جرمانہ عائد  کیا گیا ،احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے والے یونٹس پر بھی چھاپے مارے گئے۔لاہور اینٹری پوائنٹس اور سگیاں پل سمیت مختلف شاہراہوں پر گاڑیوں کی پڑتال کا عمل جاری ہے ۔تعمیراتی سامان لیجانے والی گاڑیوں کو نہ ڈھانپنے پر بھی کارروائی  کی جا رہی ہے ،گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں کمرشل جنریٹرز کی جانچ پڑتال اور سیف سٹی کیمروں سے نگرانی بھی کی جارہی ہے ۔لاہور کی شاہرات پر پانی کا چھڑکاﺅ کیاجارہا ہے 
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ای پی اے، ایڈمنسٹریشن، پولیس، ڈی سی اور کمشنر کو شاباش  دی  اور ہدایت کی کہ عوام انتظامیہ، اداروں کے ہر افسر اور عملے کا ہر رُکن کو خراج تحسین پیش کریں ، پوری ٹیم دن رات کام کررہی ہے۔عوام کی جان کا تحفظ اولین ترجیح رہے گی، سب مل کر کوشش کریں گے تو سموگ سے نجات ہوگی۔