تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار ، اہم فیصلے ،رینجرز اور اضافی ایف سی طلب

 تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار ، اہم فیصلے ،رینجرز اور ...
 تحریک انصاف کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار ، اہم فیصلے ،رینجرز اور اضافی ایف سی طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )24 نومبرکو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کی کال سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت نے اپنی حکمت عملی بنا لی ہے۔وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کو بہتر انداز سے ہینڈل کرنے کیلئے اسلام آباد میں رینجرز اوراضافی ایف سی تعینات کرنےکی تیاریاں شروع کردی ہیں-

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 22نومبر سے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات مانگ لی گئی ہیں۔جبکہ ڈسٹرکٹ مجسٹر یٹ نے اسلام آ باد میں دفعہ 144نافذ کردی ہے جسکے تحت دھرنا یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی ۔ 

"جنگ " نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کےاحتجاج کیلئے سیکیورٹی کےسخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور ایف سی کے 9 ہزار اہلکاروں کی خدمات مکمل اینٹی رائٹ کیٹس کے ساتھ مانگی ہیں- وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تعیناتی کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔اس سلسلے میں وزارت داخلہ نےمتعلقہ اداروں سے رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد پولیس نے پاک رینجرز کے 5ہزار اورفرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4ہزار اضافی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست کی ہے۔