پاکستان نے سنجیدہ معاملے پر بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کردی

پاکستان نے سنجیدہ معاملے پر بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کردی
پاکستان نے سنجیدہ معاملے پر بنگلہ دیش کو مدد کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بنگلہ دیش کو ڈینگی کی وبا سے نمٹنے میں مدد کرنے کی پیشکش کردی۔

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ڈینگی پھیلنے کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بہت دکھ ہوا ہے، پاکستان اس مشکل وقت میں بنگلہ دیش میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہےاور ہم ہر طرح سے مدد کے لیے تیار ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق  بنگلہ دیش میں مئی سے ستمبر تک ڈینگی کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز کے ایک بیان کے مطابق بنگلہ دیش میں اس سال اب تک ڈینگی سے کم از کم 421 اموات اور 81,068 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔بنگلہ دیش میں گزشتہ سال ڈینگی سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک ہزار 705 تھی اور وائرل انفیکشنز کی کل تعداد 3 لاکھ 21 ہزار 179 تھی۔

مزید :

قومی -