تحریک انصاف نے 24نومبر کے احتجاج کے لیے پیسے تقسیم کرنا شروع کردیئے، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کے اخراجات کے لیے پیسے تقسیم کیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے ارکان اسمبلی کے لیے پیسے جاری ہوئے ہیں۔
"سما ء نیوز" کے مطابق ہر ایم پی اے کو 3،3 لاکھ اور ایم این اے کو 2،2 لاکھ روپے دیئےگئے ، بعض ارکان نے پیسے لینے سے معذرت کرلی ہے، عاطف خان ، جنید اکبر اور شکیل خان نے پیسے نہیں لیے ہیں۔پارٹی تنظمیوں کے عہدیداروں کو بھی 2، 2 لاکھ روپے دیئےگئے پیسے سفری اخراجات کے نام پر دیئے گئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سمیت دیگر رہنمااحتجاج کے اخراجات کے لیے پیسےخرچ کررہے ہیں، خود وزیر اعلیٰ نے اپنے حلقے میں بھی اعلان کیا ہے جس کواحتجاج کے لیے جو چاہیے مجھے کہہ دیں۔