بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری

بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری
بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔وزیراعظم کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے اندر امن و امان کی صورتحال مذہبی انتہا پسندی سے نمٹنے کے بارے میں بھی شرکا کو آگاہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت آج وفاقی اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی کابینہ، صوبائی وزرائے اعلیٰ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔مزید کہا گیا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا ’پاکستان کی انسداد دہشت گردی مہم کو دوبارہ متحرک کرنے‘ پر مرکوز تھا، جس میں شرکاء کو سیکیورٹی صورتحال، دہشت گردی اور دیگر اہم چیلنجز بشمول امن و امان کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق بریفنگ میں قوم پرستی، مذہبی انتہا پسندی کو بھڑکانے کی کوششوں کے خلاف کارروائیاں، غیر قانونی سپیکٹرم اور جرائم اور دہشت گردی کے گٹھ جوڑ سے نمٹنے، تخریب کاری اور ڈس انفارمیشن مہم سمیت دیگر امور شامل ہیں۔مزید کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے ان چیلنجز سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے حوالے سے متحد سیاسی آواز اور مربوط قومی بیانیے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -