’3بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے 10 سالہ بیٹی کو دلہن بنادیا‘

’3بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے 10 سالہ بیٹی کو دلہن بنادیا‘
’3بچوں کا پیٹ بھرنے کے لئے 10 سالہ بیٹی کو دلہن بنادیا‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک باپ نے باقی تین بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے اپنی 10سالہ بیٹی 50ہزار بھارتی روپے کے عوض ایک 37سالہ شخص سے بیاہ دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر احمد آباد سے کچھ فاصلے پر واقع گاﺅں کہرال میں پیش آیا۔ لڑکی اس گاﺅں کی رہائشی تھی جبکہ اس کا خریدار احمد آباد کے علاقے اسوارا کا رہنے والا تھا۔
لڑکی کے باپ کی غربت کو دیکھتے ہوئے گاﺅں ہی کے ایک ایجنٹ نے جگمال گیمر نے اسے بیٹی فروخت کرنے پر ورغلایا اور اس کی گووند ٹھاکر نامی اس خریدار سے ملوایا۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا باپ چار ماہ سے بے روزگار تھا اور وہ شراب کا بھی عادی تھا۔ اس نے گووند سے 50ہزار روپے لے کر لڑکی کی اس کے ساتھ شادی کر دی۔ پولیس نے اسوارا میں گووند کے گھر پر چھاپہ مار کر لڑکی کو برآمد کر لیا جسے ویمنز پروٹیکشن ہوم منتقل کر دیا گیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر سوشل جسٹس ڈیپارٹمنٹ نے اس کا نوٹس لیا اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -