اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ 

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ 
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن )لبنان کی مزاحتمی تحریک حزب اللہ کی جانب سے شمالی اسرائیلی قصبے کیسریا میں وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائشگاہ پر ڈرون داغا گیا تاہم کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ نیتن یاہو گھر پر موجود نہیں تھے ۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے حملے کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا کہ جس وقت یہ حملہ کیا گیا اس وقت گھر خالی تھا اور اس میں کوئی بھی موجود نہیں تھا ۔ 

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایک ڈرون لبنان سے چھوڑا گیا تھا اور اس نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نشانہ بننے والی عمارت کون سی تھی۔اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حدود میں داخل ہونے والے مزید دو ڈرونز کو روک لیا گیا۔ ایمبولینس سروس کے مطابق کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ پولیس نے کہا کہ کیسریا میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جہاں نیتن یاہو کا چھٹیاں گزارنے کا گھر واقع ہے۔

ابھی تک اس حملے کی ذمہ داری لبنان میں موجود ایران حمایت یافتہ حزب اللہ یا کسی اور مسلح گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ اکتوبر سے وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔