ایشیا کپ ،ہانگ کانگ اور بھارت کے درمیان میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاکپ میں ناتجربہ کار ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کی میدان میں حواس باختہ کردیا ،
285 رنز کے تعاقب میں47اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 246رنز بنا کر کھلبلی مچا دی ہے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے نزاکت خان 92 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ انشومن 73 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور ان کی جگہ بابر حیات ،کارٹر،کے ڈی شاہ اعزاز خان میدان میں آئے ہیںلیکن خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے تھے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے 46اوورز میں 246 رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 7کھلاڑی آوٹ ہو گئے ہوا جبکہ جیت کیلئے اسے مزید 40 رنز کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں ہانگ کانگ کے باولرز نے بھی انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 300 کے مجموعے پر نظر جمائے بھارتی ٹیم کو صرف 285 رنز تک محدود کر کے سب کو حیران کر دیا۔